۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایران اور ہندوستان

حوزہ/ عبداللہیان نے تہران اور دہلی کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع ترقی اور توسیع کی سمت میں تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت اور مشاورت؛ بڑھتے ہوئے تعلقات کے مظہر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امیر عبداللیہان" نے اپنے ہم منصب "ایس جے شنکر" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایجنڈے کے اہم ترین امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں مشترکہ اقدامات پر بات چیت اور مشاورت کی۔

دراین اثنا امیر عبداللہیان نے تہران اور دہلی کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع ترقی اور توسیع کی سمت میں تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت اور مشاورت؛ بڑھتے ہوئے تعلقات کے مظہر ہیں۔

اس موقع پر ہندوستانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اچھی سطح پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مختلف شعبوں میں بڑھ جائے گا۔

انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ہندوستان کے اعلی حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے دورہ دہلی کی دعوت بھی دی، جس کا امیر عبداللہیان نے خیرمقدم کیا۔

ایران اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کی ترقی، افغانستان، یمن، یوکرین میں تبدیلیوں اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات دونوں فریقین کے درمیان زیر بحث موضوعات میں تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .